سورہ شعراء: آیت 138 - وما نحن بمعذبين... - اردو

آیت 138 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

اردو ترجمہ

اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama nahnu bimuAAaththabeena

آیت 138 کی تفسیر

ان ھذا ……بمعذبین (138)

یعنی وہ جو کام کر رہے ہیں وہ تو اسی رطح ہوتے چلے آئے ہیں۔ ہودعلیہ السلام خواہ مخواہ رفت کر رہے تھے وہ تو آباء و اجادد کی راہ پر جا رہے ہیں اور کوئی عذاب آنے کا ڈر نہیں ہے کیونکہ ہمارے آباء پر تو عذاب نہیں آیا۔

اب قرآن مجید اس مکالمے کے بقیہ حصوں کو چھوڑ دیتا ہے۔ بس انجام بتا دیا جاتا ہے ، اختصار کے ساتھ۔

آیت 138 وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ ”یہ آپ علیہ السلام خواہ مخواہ ہم پر دھونس جما رہے ہیں ‘ ہم پر کوئی عذاب وغیرہ آنے والا نہیں ہے۔

آیت 138 - سورہ شعراء: (وما نحن بمعذبين...) - اردو