سورہ شعراء: آیت 157 - فعقروها فأصبحوا نادمين... - اردو

آیت 157 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ

اردو ترجمہ

مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

FaAAaqarooha faasbahoo nadimeena

آیت 157 کی تفسیر

فعقروھا فاصبحوا ندمین (157)

’ عقر کے عنی ذبح کرنے کے ہوتے ہیں اور جن لوگوں نے یہ کام کیا ، یہ وہی تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہ کرتے تھے۔ ان کو حضرت صالح نے خوب ڈرایا تھا مگر وہ حضرت صالح کی نسیبات کو خاطر میں نہ لائے۔ اس جرم کا عذاب پوری قوم کو ملا اور سب پکڑے گئے۔

یہ لوگ آخر کار عذاب دیکھ کر نادم ہوگئے تھے لیکن وقت کے بعد ندامت کا فائدہ ہی کیا ہوتا ہے۔ وقت کے بعد ایمان اور تصدیق کا کیا فائدہ۔

آیت 157 - سورہ شعراء: (فعقروها فأصبحوا نادمين...) - اردو