سورہ شعراء: آیت 169 - رب نجني وأهلي مما يعملون... - اردو

آیت 169 کی تفسیر, سورہ شعراء

رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ

اردو ترجمہ

اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Rabbi najjinee waahlee mimma yaAAmaloona

آیت 169 کی تفسیر

رب نجی و اھلی مما یعملون (169)

حضرت جس قسم کے معاشرے میں فرائض سر انجام دے رہے تھے وہ ان کے لئے عذاب تھا ، وہ ان لوگوں کے ساتھ نہ چل سکتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ ان لوگوں کا عمل فطرتاً بھی مردود ہے۔ لیکن ادائیگی فرض کے لئے ان میں رہ رہے تھے۔ چناچہ انہوں نے دعا کی کہ انہیں اس معاشرے سے نجات مل جائے ۔

رب تعالیٰ نے دعا قبول کرلی۔

آیت 169 - سورہ شعراء: (رب نجني وأهلي مما يعملون...) - اردو