سورہ شعراء: آیت 209 - ذكرى وما كنا ظالمين... - اردو

آیت 209 کی تفسیر, سورہ شعراء

ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

اردو ترجمہ

اور ہم ظالم نہ تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thikra wama kunna thalimeena

آیت 209 کی تفسیر

آیت 209 ذِکْرٰیقف وَمَا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ ”گویا اس سلسلے میں یہ اللہ کا اٹل قانون ہے جس کا ذکر سورة بنی اسرائیل میں اس طرح آیا ہے : وَمَا کُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰی نَبْعَثَ رَسُوْلاً ”اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ رسول علیہ السلام نہ بھیج دیں“۔ یعنی کسی قوم پر اس وقت تک کبھی عذاب استیصال نہیں آیا جب تک انہیں خبردار کرنے کے لیے کوئی رسول علیہ السلام مبعوث نہیں کردیا گیا۔ لیکن رسول علیہ السلام کے اتمام حجت کرنے کے بعد بھی اگر متعلقہ قوم ایمان نہ لائی تو پھر ایسا عذاب آیا کہ صفحہ ہستی سے اس کا نام و نشان مٹا دیا گیا : فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ط الانعام : 45 ”پھر ظالم قوم کی جڑ کاٹ دی گئی۔“

آیت 209 - سورہ شعراء: (ذكرى وما كنا ظالمين...) - اردو