سورہ شعراء: آیت 21 - ففررت منكم لما خفتكم فوهب... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

اردو ترجمہ

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fafarartu minkum lamma khiftukum fawahaba lee rabbee hukman wajaAAalanee mina almursaleena

آیت 21 کی تفسیر

آیت 21 فَفَرَرْتُ مِنْکُمْ لَمَّا خِفْتُکُمْ ”اس واقعہ کے بعد میں تم لوگوں سے ڈر کر تمہارا یہ علاقہ چھوڑ کر چلا گیا۔فَوَہَبَ لِیْ رَبِّیْ حُکْمًا وَّجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ ”اب اللہ تعالیٰ نے مجھے نبوت و رسالت سے سرفراز فرمایا ہے اور حکمت اور قوت فیصلہ کی دولت بھی عطا کی ہے۔

آیت 21 - سورہ شعراء: (ففررت منكم لما خفتكم فوهب لي ربي حكما وجعلني من المرسلين...) - اردو