سورہ شعراء: آیت 215 - واخفض جناحك لمن اتبعك من... - اردو

آیت 215 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

اردو ترجمہ

اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waikhfid janahaka limani ittabaAAaka mina almumineena

آیت 215 کی تفسیر

آیت 215 وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ”حضور ﷺ سے فرمایا جا ریا ہے کہ آپ ﷺ مؤمنین کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں اور ہمیشہ ان کی دلجوئی فرمائیں۔ جیسا کہ قبل ازیں بھی ذکر ہوچکا ہے ‘ سورة الشعراء اور سورة الحجر کا زمانۂ نزول ایک ہی ہے اور اسی لحاظ سے ان دونوں سورتوں میں گہری مشابہت بھی پائی جاتی ہے۔ چناچہ اس آیت سے ملتے جلتے الفاظ سورة الحجر کے آخر میں بھی آئے ہیں : وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ ”اور اہل ایمان کے لیے اپنے بازو جھکا کر رکھیں۔“

آیت 215 - سورہ شعراء: (واخفض جناحك لمن اتبعك من المؤمنين...) - اردو