سورہ شعراء: آیت 222 - تنزل على كل أفاك أثيم... - اردو

آیت 222 کی تفسیر, سورہ شعراء

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

اردو ترجمہ

وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Tanazzalu AAala kulli affakin atheemin

آیت 222 کی تفسیر

آیت 222 تَنَزَّلُ عَلٰی کُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیْمٍ ”یہ تو گویا ”کند ہم جنس باہم جنس پرواز“ والا معاملہ ہے۔ یعنی گندے اور خبیث کردار ‘ دوستی اور قرب کے لیے اپنے جیسے کرداروں ہی کو ڈھونڈتے ہیں۔ چناچہ شیاطین بھی اپنے التفات کے لیے انسانوں میں سے انہی لوگوں کے ساتھ رابطہ رکھیں گے جو گناہ اور بدکرداری میں اپنی مثال آپ ہوں۔

آیت 222 - سورہ شعراء: (تنزل على كل أفاك أثيم...) - اردو