سورہ شعراء: آیت 57 - فأخرجناهم من جنات وعيون... - اردو

آیت 57 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

اردو ترجمہ

اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faakhrajnahum min jannatin waAAuyoonin

آیت 57 کی تفسیر

قبل اس کے کہ آخری منظر پیش کیا جائے ، یہاں قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ فرعونیوں کو اللہ تعالیٰ نے ان کی سرکشی کی وجہ سے ان نعمتوں ، ان باغات اور مکانات عالی شان اور اس عیش و عشرت سے نکال دیا اور یہ مقام اختیار و اقتدار بنی اسرائیل جیسے مستصفعین کو دے دیا۔

آیت 57 - سورہ شعراء: (فأخرجناهم من جنات وعيون...) - اردو