سورہ شعراء: آیت 59 - كذلك وأورثناها بني إسرائيل... - اردو

آیت 59 کی تفسیر, سورہ شعراء

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

اردو ترجمہ

یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kathalika waawrathnaha banee israeela

آیت 59 کی تفسیر

آیت 59 کَذٰلِکَط وَاَوْرَثْنٰہَا بَنِیْٓ اِسْرَآءِ یْلَ ”اس کا یہ مطلب نہیں کہ بنی اسرائیل نے بعد میں واپس آکر ان سب چیزوں پر قبضہ کرلیا ‘ بلکہ مراد یہ ہے کہ بعد میں بنی اسرائیل کو ہم نے دنیوی مال و دولت اور اقتدار سے نوازا اور ایک وقت آیا کہ یہی تمام چیزیں انہیں مل گئیں۔

آیت 59 - سورہ شعراء: (كذلك وأورثناها بني إسرائيل...) - اردو