سورہ شعراء: آیت 77 - فإنهم عدو لي إلا رب... - اردو

آیت 77 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ

اردو ترجمہ

میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fainnahum AAaduwwun lee illa rabba alAAalameena

آیت 77 کی تفسیر

آیت 77 فَاِنَّہُمْ عَدُوٌّ لِّیْٓ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ ”حضرت ابراہیم علیہ السلام نے گویا علی الاعلان کہہ دیا کہ تمہارے اور تمہارے آباء و اَجداد کے ان معبودوں سے میری دشمنی ہے۔ میرا معبود اور مدد گار صرف وہ اللہ ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ میرا تکیہ اورّ توکل بس اسی کی ذات پر ہے۔

آیت 77 - سورہ شعراء: (فإنهم عدو لي إلا رب العالمين...) - اردو