سورہ التکاثور: آیت 7 - ثم لترونها عين اليقين... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورہ التکاثور

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ

اردو ترجمہ

پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma latarawunnaha AAayna alyaqeeni

آیت 7 کی تفسیر

اور اب آخری ضرب ایسی سخت لگائی جاتی ہے کہ ایک غافل سے غافل انسان بھی بیدار ہوکر رہ جاتا ہے ، چوکنا ہوجاتا ہے اور جو منہ کے رخ سرپٹ دوڑرہا ہے وہ بھی ذرا رک کر اس طرف متوجہ کرتا ہے اور بڑے سے بڑے مالدار کا عیش بھی مکدر ہوجاتا ہے ، وہ کانپنے لگتا ہے اور اس کے دل پر ان نعمتوں کے حوالے سے خوف طاری ہوجاتا ہے۔

آیت 7 - سورہ التکاثور: (ثم لترونها عين اليقين...) - اردو