سورہ تکویر: آیت 17 - والليل إذا عسعس... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورہ تکویر

وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ

اردو ترجمہ

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waallayli itha AAasAAasa

آیت 17 کی تفسیر

والیل .................... عسعس (17:81) ” اور رات کی جبکہ وہ تاریک ہوئی “۔ لیکن لفظ عسعس میں بھی مفہوم کی طرف اشارے ہیں۔ عس کے معنی اندھیرے میں ہاتھ پاﺅں کے ساتھ چلنے کے ہیں جبکہ آنکھوں سے کچھ نظر نہ آتا ہو ، گویا رات تاریکی میں چل رہی ہے۔ یہ نہایت ہی خوبصورت انداز گفتگو ہے۔

آیت 17{ وَالَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ۔ } ”قسم ہے رات کی جب وہ روانہ ہونے لگے۔“ یہ آیت اور سورة المدثر کی یہ آیت باہم مشابہ اور ہم معنی ہیں : { وَالَّـیْلِ اِذَا اَدْبَرَ۔ } ”اور قسم ہے رات کی جب کہ وہ پیٹھ موڑے۔“

آیت 17 - سورہ تکویر: (والليل إذا عسعس...) - اردو