سورہ تکویر: آیت 23 - ولقد رآه بالأفق المبين... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورہ تکویر

وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ

اردو ترجمہ

اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walaqad raahu bialofuqi almubeeni

آیت 23 کی تفسیر

آیت 23{ وَلَقَدْ رَاٰہُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ۔ } ”اور انہوں نے دیکھا ہے اس کو کھلے افق پر۔“ یعنی ہمارے نبی ﷺ نے جبریل علیہ السلام کو کھلے اور روشن افق پر دیکھا ہے ‘ اس میں کوئی اشتباہ نہیں ہے۔ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْن کے لیے سورة النجم میں ’ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی ‘ آیت 7 کی ترکیب آئی ہے۔

آیت 23 - سورہ تکویر: (ولقد رآه بالأفق المبين...) - اردو