سورۃ الطور: آیت 23 - يتنازعون فيها كأسا لا لغو... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورۃ الطور

يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

اردو ترجمہ

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

YatanazaAAoona feeha kasan la laghwun feeha wala tatheemun

آیت 23 کی تفسیر

لا لغو فیھا ولا تاثیم (25 : 32) ” جس میں نہ یا وہ گوئی ہوگی اور نہ بدکرداری “ وہ یہ جام شراب ایک دوسرے سے چھین رہے ہوں گے اور ایک دوسرے کو پکڑا رہے ہوں گے تاکہ زیادہ محبت ولذت حاصل ہو اور جب یہ اس قسم کی لذتوں کے اندر ہوں گے تو ان پر خوبصورت چاند جیسے مکھڑے والے لڑکے پھر رہے ہوں گے۔ پاک اور صاف اور تروتازہ۔

آیت 23{ یَتَنَازَعُوْنَ فِیْہَا کَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْہَا وَلَا تَاْثِیْمٌ۔ } ”اس میں وہ ایک دوسرے سے چھین رہے ہوں گے وہ جام جن کے مشروب میں نہ تو کوئی بےہودگی ہوگی اور نہ ہی گناہ میں ڈالنے والی کوئی بات۔“ یہ اہل جنت کی دوستانہ محفلوں کی رونق اور چہل پہل کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے کہ وہ خوش طبعی کے انداز میں ایک دوسرے سے جام چھین رہے ہوں گے۔ اہل جنت کو جو مشروب ملے گا اس میں کیف و سرور تو ہوگا لیکن دنیا کی شراب کی طرح بےہودگی کی کوئی کیفیت نہیں ہوگی۔

آیت 23 - سورۃ الطور: (يتنازعون فيها كأسا لا لغو فيها ولا تأثيم...) - اردو