سورہ زخرف: آیت 41 - فإما نذهبن بك فإنا منهم... - اردو

آیت 41 کی تفسیر, سورہ زخرف

فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُم مُّنتَقِمُونَ

اردو ترجمہ

اب تو ہمیں اِن کو سزا دینی ہے خواہ تمہیں دنیا سے اٹھا لیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faimma nathhabanna bika fainna minhum muntaqimoona

آیت 41 کی تفسیر

آیت 41 { فَاِمَّا نَذْہَبَنَّ بِکَ فَاِنَّا مِنْہُمْ مُّنْتَقِمُوْنَ } ”تو اگر ہم آپ کو لے بھی جائیں ‘ تب بھی ان سے تو ہم انتقام لے کر ہی رہیں گے۔“ اگر ہم آپ کو اپنے پاس بلا لیں تب بھی انہیں تو ان کے جرائم کی سزا مل کر ہی رہے گی۔

آیت 41 - سورہ زخرف: (فإما نذهبن بك فإنا منهم منتقمون...) - اردو