سورہ زخرف: آیت 44 - وإنه لذكر لك ولقومك ۖ... - اردو

آیت 44 کی تفسیر, سورہ زخرف

وَإِنَّهُۥ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ وَسَوْفَ تُسْـَٔلُونَ

اردو ترجمہ

حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک بہت بڑا شرف ہے اور عنقریب تم لوگوں کو اس کی جواب دہی کرنی ہو گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainnahu lathikrun laka waliqawmika wasawfa tusaloona

آیت 44 کی تفسیر

آیت 44 { وَاِنَّـہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ وَسَوْفَ تُسْئَلُوْنَ۔ } ”اور یہ قرآن آپ کے لیے بھی یاد دہانی ہے اور آپ کی قوم کے لیے بھی ‘ اور عنقریب آپ سب سے پوچھ گچھ ہوگی۔“ یہ قرآن گویا آپ کا وظیفہ ہے۔ آپ ﷺ اسے ہمیشہ پڑھتے رہیے اور آپ ﷺ کی قوم کی ہدایت و فلاح بھی اسی میں ہے۔

آیت 44 - سورہ زخرف: (وإنه لذكر لك ولقومك ۖ وسوف تسألون...) - اردو