سورہ زخرف: آیت 79 - أم أبرموا أمرا فإنا مبرمون... - اردو

آیت 79 کی تفسیر, سورہ زخرف

أَمْ أَبْرَمُوٓا۟ أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ

اردو ترجمہ

کیا اِن لوگوں نے کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ اچھا تو ہم بھی پھر ایک فیصلہ کیے لیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Am abramoo amran fainna mubrimoona

آیت 79 کی تفسیر

آیت 79 { اَمْ اَبْرَمُوْٓا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ } ”کیا انہوں نے کوئی قطعی فیصلہ کرلیا ہے ؟ تو ہم بھی ایک قطعی فیصلہ کیے لیتے ہیں۔“ حق و باطل کی اس کشمکش میں مشرکین ِمکہ ّنے اگر حق کو نہ ماننے کا ہی فیصلہ کرلیا ہے تو پھر ہم بھی ان کے بارے میں فیصلہ کرلیتے ہیں۔

آیت 79 - سورہ زخرف: (أم أبرموا أمرا فإنا مبرمون...) - اردو