سورہ زمر: آیت 25 - كذب الذين من قبلهم فأتاهم... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورہ زمر

كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

اردو ترجمہ

اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں آخر اُن پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kaththaba allatheena min qablihim faatahumu alAAathabu min haythu la yashAAuroona

آیت 25 کی تفسیر

آیت نمبر 25 تا 26

یہ ہے حال مکذبین کا دنیا اور آخرت دونوں میں۔ دنیا میں بھی اللہ نے ان کو شرمندہ اور ذلیل کیا۔ آخرت میں بھی ان کے لیے ایک عظیم عذاب انتظار میں ہے۔ اللہ کی سنت اپنا کام کرتی ہے۔ وہ اٹل ہے۔ اقوام رفتہ کا انجام پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ شاہد عادل ہے۔ اللہ کی دھمکی قائم ہے کہ وہ آخرت میں ان کو سزا دے گا۔ ان کے سامنے اب بھی فرصت کے لمحات موجود ہیں۔ ان کو غنیمت سمجھیں اور قرآن کی نصیحت سے ہدایت لیں۔

لوکانوا یعلمون (39: 26) ” کاش یہ لوگ جانتے “۔

آیت 25{ کَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَاَتٰٹہُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ } ”اے نبی ﷺ ! جھٹلایا تھا انہوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے ‘ تو ان پر آن دھمکا عذاب وہاں سے جہاں سے انہیں گمان تک نہیں تھا۔“

آیت 25 - سورہ زمر: (كذب الذين من قبلهم فأتاهم العذاب من حيث لا يشعرون...) - اردو