سورہ زمر: آیت 59 - بلى قد جاءتك آياتي فكذبت... - اردو

آیت 59 کی تفسیر, سورہ زمر

بَلَىٰ قَدْ جَآءَتْكَ ءَايَٰتِى فَكَذَّبْتَ بِهَا وَٱسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ

اردو ترجمہ

(اور اُس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) "کیوں نہیں، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Bala qad jaatka ayatee fakaththabta biha waistakbarta wakunta mina alkafireena

آیت 59 کی تفسیر

آیت نمبر 59

سیاق کلام اب قیامت میں متقین اور منکرین کا ایک منظر پیش کرتا ہے۔ عین اس وقت جب قارئین کو قیامت کے برپا ہونے کے آخری لمحات تک پہنچادیا گیا ہے۔

آیت 59 { بَلٰی قَدْ جَآئَ تْکَ اٰیٰتِیْ فَکَذَّبْتَ بِہَا وَاسْتَکْبَرْتَ وَکُنْتَ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ } ”کیوں نہیں ! تیرے پاس میری آیات آئی تھیں تو تو ُ نے ان کو جھٹلا دیا تھا اور تکبر کیا تھا اور تو کافروں میں سے تھا۔“

آیت 59 - سورہ زمر: (بلى قد جاءتك آياتي فكذبت بها واستكبرت وكنت من الكافرين...) - اردو