سورہ فاطر: آیت 23 - إن أنت إلا نذير... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورہ فاطر

إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ

اردو ترجمہ

تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

In anta illa natheerun

آیت 23 کی تفسیر

فلا تذھب نفسک علیھم حسرت (35: 8) ” پس آپ ﷺ ان پر حسرت کرکے اپنے آپ کو گھلا نہ دیں “۔ اللہ نے رسول اللہ ﷺ کو بشیر و نذیر بنا کر بھیجا تھا۔ آپ ﷺ کا منصب ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ کے دوسرے بھائی رسولوں کا تھا۔ وہ تعداد میں تو بہت زیادہ تھے کیونکہ ہر امت اور ہر قوم کے لیے رسول بھیجا جاتا رہا ہے۔

آیت 23 { اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْرٌ } ”آپ ﷺ نہیں ہیں مگر صرف خبردار کرنے والے !“ آپ ﷺ کا کام تو بس لوگوں کو خبردار کردینا ہے۔ اس کے بعد اگر کوئی ہوش میں نہیں آتا اور اپنی گمراہیوں میں بھٹکتا رہتا ہے تو اس کی کوئی ذمہ داری آپ ﷺ پر نہیں ہے۔

آیت 23 - سورہ فاطر: (إن أنت إلا نذير...) - اردو