سورہ ہود: آیت 22 - لا جرم أنهم في الآخرة... - اردو

آیت 22 کی تفسیر, سورہ ہود

لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِى ٱلْءَاخِرَةِ هُمُ ٱلْأَخْسَرُونَ

اردو ترجمہ

نا گزیر ہے کہ وہی آخرت میں سب سے بڑھ کر گھاٹے میں رہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La jarama annahum fee alakhirati humu alakhsaroona

آیت 22 کی تفسیر

لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ " ناگزیر ہے کہ وہی آخرت میں سب سے بڑھ کر گھاٹے میں رہیں گے " اس قدر خسارے میں کہ دنیا و آخرت میں اس سے بڑھ کر کوئی خسارہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو تباہ کردیا۔

آیت 22 لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ واضح رہے کہ ”اَخْسَرُ“ افعل التفضیل کا صیغہ ہے۔اہل جہنم کے تذکرے کے بعد فوری تقابل simultaneous contrast کے لیے اب اہل جنت کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

آیت 22 - سورہ ہود: (لا جرم أنهم في الآخرة هم الأخسرون...) - اردو