سورہ مریم: آیت 19 - قال إنما أنا رسول ربك... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورہ مریم

قَالَ إِنَّمَآ أَنَا۠ رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَٰمًا زَكِيًّا

اردو ترجمہ

اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala innama ana rasoolu rabbiki liahaba laki ghulaman zakiyyan

آیت 19 کی تفسیر

قال انما انا رسول ربک لاھب لک غلما زکیا (91 : 91) ” اس نے کہا میں تو تمہارے رب کا فر ستادہ ہوں اور اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔ “

اس اعلان سے سوچا جاسکتا ہے کہ اس دوشیزہ پر کس قدر خوف طاری ہوگیا ہوگا ، اسے کس قدر شرمنگدی لاحق ہوگئی ہوگی۔ اسے تو ابھی یہ یقین ہی نہیں ہے کہ یہ نوجوان اللہ کا فرستاندہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اس رنگ میں اسے دھوکہ دے رہا ہو ، جبکہ وہ اس شرمیلی پاکیزہ فطرت خاتون کو صراحت کے ساتھ پکار رہا ہے کہ میں تمہیں ایک پاکیزہ بچہ دینے آیا ہوں ، یہ اس خاتون کے لئے دوسرا دھچکا ہے۔

جب کبھی کسی خاتون کی عزت و ناموس خطرے میں ہو اس کے اندر قدرتی طور پر شجاعت پیدا ہوجاتی ہے۔ چناچہ حضرت مریم جرأت کے ساتھ پوچھتی ہیں۔

آیت 19 - سورہ مریم: (قال إنما أنا رسول ربك لأهب لك غلاما زكيا...) - اردو