سورہ مریم: آیت 53 - ووهبنا له من رحمتنا أخاه... - اردو

آیت 53 کی تفسیر, سورہ مریم

وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْمَتِنَآ أَخَاهُ هَٰرُونَ نَبِيًّا

اردو ترجمہ

اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اُسے (مدد گار کے طور پر) دیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wawahabna lahu min rahmatina akhahu haroona nabiyyan

آیت 53 کی تفسیر

آیت 53 وَوَہَبْنَا لَہٗٓ مِنْ رَّحْمَتِنَآ اَخَاہُ ہٰرُوْنَ نَبِیًّا ”حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کے لیے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی میرے ساتھ بھیجا جائے۔ اللہ نے اپنی رحمت سے آپ علیہ السلام کی یہ درخواست قبول فرماتے ہوئے حضرت ہارون علیہ السلام کو بھی مقام نبوت سے سرفراز فرمایا۔ اس کی تفصیل بھی سورة طٰہٰ میں آئے گی۔

آیت 53 - سورہ مریم: (ووهبنا له من رحمتنا أخاه هارون نبيا...) - اردو