سورہ سعد: آیت 60 - قالوا بل أنتم لا مرحبا... - اردو

آیت 60 کی تفسیر, سورہ سعد

قَالُوا۟ بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ ٱلْقَرَارُ

اردو ترجمہ

وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo bal antum la marhaban bikum antum qaddamtumoohu lana fabisa alqararu

آیت 60 کی تفسیر

آیت 60 { قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْقف لَا مَرْحَبًامبِکُمْ } ”وہ نئے آنے والے کہیں گے کہ نہیں بلکہ تم ایسے ہو ! تمہارے لیے نہ ہو کوئی کشادگی !“ تمہارے لیے کوئی ”مرحبا“ نہیں ‘ کوئی خیر مقدم اور خوش آمدید نہیں ! { اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْہُ لَنَاج فَبِئْسَ الْقَرَارُ } ”تم نے ہی اسے ہمارے لیے پہلے بھیجا ہے ‘ تو یہ بہت ہی بری جگہ ہے ٹھہرنے کی۔“ تم نے ہی ہمارے لیے یہ سارا سامان فراہم کیا ہے۔ یہ سارا تمہارا کیا دھرا ہے۔ تم ہماری پہلی نسل ہو اور تم نے ہی ہمیں گمراہ کیا تھا۔ تم لوگوں نے ہی ہمیں تمام غلط عقائد اور برے اعمال سکھائے تھے۔ تمہارے کرتوتوں کے باعث اور تمہاری پیروی کرنے کی وجہ سے ہی آج ہم یہاں جہنم میں آئے ہیں۔

آیت 60 - سورہ سعد: (قالوا بل أنتم لا مرحبا بكم ۖ أنتم قدمتموه لنا ۖ فبئس القرار...) - اردو