سورہ سعد: آیت 61 - قالوا ربنا من قدم لنا... - اردو

آیت 61 کی تفسیر, سورہ سعد

قَالُوا۟ رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِى ٱلنَّارِ

اردو ترجمہ

پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo rabbana man qaddama lana hatha fazidhu AAathaban diAAfan fee alnnari

آیت 61 کی تفسیر

قالوا۔۔۔۔ فی النار (38: 61) ” پھر وہ کہیں گے اے ہمارے رب ، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچایا اس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے “۔

اب یہ لوگ جہنم میں مومنین کو تلاش کریں گے۔ ان کا کوئی اتہ پتہ جہنم میں نہ ہوگا۔ حالانکہ یہ لوگ اپنے آپ کو ان کے مقابلے میں اونچے لوگ سمجھتے تھے ، اور یہ سمجھتے تھے کہ یہ تو چند شریر لوگ ہیں۔ اور ان کے دستور اور منشور کے ساتھ بھی مذاق کرتے تھے۔ اور جن اعلیٰ مقاصد اور رضائے الہٰی کے لیے وہ کام کرتے تھے ، اس کو حماقت سمجھتے تھے۔ یہ لوگ ان جہنم میں گھسنے والوں میں نہیں ہیں۔ یہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں چلے گئے وہ لوگ ۔ یہاں وہ موجود نہیں یا نظر نہیں آتے۔

آیت 61 { قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا ہٰذَا فَزِدْہُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ } ”وہ کہیں گے : پروردگار ! جس نے یہ سب کچھ ہمارے لیے آگے بھیجا ہے تو اس کے لیے عذاب کو آگ میں دوگنا بڑھا دے۔“ جس نے ہمارے لیے یہ سارا سامان فراہم کیا ہے ‘ جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا ہے اس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے !

آیت 61 - سورہ سعد: (قالوا ربنا من قدم لنا هذا فزده عذابا ضعفا في النار...) - اردو