سورہ طٰہٰ: آیت 110 - يعلم ما بين أيديهم وما... - اردو

آیت 110 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِۦ عِلْمًا

اردو ترجمہ

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا عِلم نہیں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

YaAAlamu ma bayna aydeehim wama khalfahum wala yuheetoona bihi AAilman

آیت 110 کی تفسیر

آیت 110 یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِہٖ عِلْمًا ”یہی بات سورة البقرۃ ‘ آیت 255 آیت الکرسی میں الفاظ کے تھوڑے سے فرق کے ساتھ اس طرح بیان فرمائی گئی ہے : یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْج وَلاَ یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ الاَّ بِمَاشَآءَج ”وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے ‘ اور وہ احاطہ نہیں کرسکتے اس کے علم کا کچھ بھی ‘ مگر یہ کہ جو وہ خود چاہے۔“

آیت 110 - سورہ طٰہٰ: (يعلم ما بين أيديهم وما خلفهم ولا يحيطون به علما...) - اردو