سورہ یٰسین: آیت 29 - إن كانت إلا صيحة واحدة... - اردو

آیت 29 کی تفسیر, سورہ یٰسین

إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ

اردو ترجمہ

بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

In kanat illa sayhatan wahidatan faitha hum khamidoona

آیت 29 کی تفسیر

آیت 29 { اِنْ کَانَتْ اِلاَّ صَیْحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمْ خٰمِدُوْنَ } ”وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی ‘ جبھی وہ سب بجھ کر رہ گئے۔“ اس یکبارگی خوفناک چنگھاڑ کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ پوری آبادی چشم ِزدن میں گویا راکھ کا ڈھیر بن کر رہ گئی۔

آیت 29 - سورہ یٰسین: (إن كانت إلا صيحة واحدة فإذا هم خامدون...) - اردو