سورہ یٰسین: آیت 32 - وإن كل لما جميع لدينا... - اردو

آیت 32 کی تفسیر, سورہ یٰسین

وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

اردو ترجمہ

ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wain kullun lamma jameeAAun ladayna muhdaroona

آیت 32 کی تفسیر

آیت 32 { وَاِنْ کُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ } ”اور وہ سب کے سب ہمارے ہی سامنے حاضر کیے جائیں گے۔“ اگرچہ دنیا میں واپس آنے کی تو انہیں اجازت نہیں مگر وہ معدوم نہیں ہوئے۔ عالم برزخ میں وہ سب کے سب اب بھی موجود ہیں اور وقت آنے پر ان میں سے ایک ایک کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر کردیا جائے گا۔

آیت 32 - سورہ یٰسین: (وإن كل لما جميع لدينا محضرون...) - اردو