سورہ یٰسین: آیت 38 - والشمس تجري لمستقر لها ۚ... - اردو

آیت 38 کی تفسیر, سورہ یٰسین

وَٱلشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ

اردو ترجمہ

اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalshshamsu tajree limustaqarrin laha thalika taqdeeru alAAazeezi alAAaleemi

آیت 38 کی تفسیر

آیت 38 { وَالشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّہَا } ”اور سورج چلتا رہتا ہے اپنے مقررہ راستے پر۔“ یعنی اپنے ایک معین مدار پر گردش کرتا ہے۔ { ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ } ”یہ اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اس کا جو بہت زبردست ‘ بہت علم والا ہے۔“

آیت 38 - سورہ یٰسین: (والشمس تجري لمستقر لها ۚ ذلك تقدير العزيز العليم...) - اردو