سورہ یٰسین: آیت 44 - إلا رحمة منا ومتاعا إلى... - اردو

آیت 44 کی تفسیر, سورہ یٰسین

إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَٰعًا إِلَىٰ حِينٍ

اردو ترجمہ

بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa rahmatan minna wamataAAan ila heenin

آیت 44 کی تفسیر

آیت 44 { اِلَّا رَحْمَۃً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰی حِیْنٍ } ”مگر یہ ہماری طرف سے رحمت ہے اور فائدہ اٹھانا ہے ایک وقت ِمعین ّتک کے لیے۔“ ہم نے اپنی خصوصی رحمت سے اس زمین کے ماحول کو انسانی زندگی کے لیے سازگار بنایا ہے اور اس میں انسانوں کے رہنے اور بسنے کے لیے ضرورت کا تمام سازوسامان فراہم کردیا ہے۔

آیت 44 - سورہ یٰسین: (إلا رحمة منا ومتاعا إلى حين...) - اردو