سورہ یوسف: آیت 22 - ولما بلغ أشده آتيناه حكما... - اردو

آیت 22 کی تفسیر, سورہ یوسف

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥٓ ءَاتَيْنَٰهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

اردو ترجمہ

اور جب وہ اپنی پوری جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم عطا کیا، اِس طرح ہم نیک لوگوں کو جزا دیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walamma balagha ashuddahu ataynahu hukman waAAilman wakathalika najzee almuhsineena

آیت 22 کی تفسیر

حضرت یوسف کو اللہ نے یہ صلاحیت دی کہ وہ ہر معاملے میں صحیح فیصلہ کرنے ، واقعات کے نتائج وہ پہلے سے معلوم کرلیتے ، خوابوں کی تعبیر وہ بہت ہی اچھی طرح جانتے۔ تاویل احادیث اور تاویل رویا کا مفہوم عام بھی ہوسکتا ہے یعنی زندگی کے تمام معاملات کو وہ اچھی طرح سلجھاتے تھے اور یہ صلاح ان کو ان کی نیکی اور حسن سلوک کی وجہ سے دی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ محسنین کو اسی طرح جزا دیتا ہے۔

وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ حکم اور علم سے مراد نبوت ہے۔ حکم کے معنی قوت فیصلہ کے بھی ہیں اور اقتدار کے بھی۔ علم سے مراد علم وحی ہے۔

آیت 22 - سورہ یوسف: (ولما بلغ أشده آتيناه حكما وعلما ۚ وكذلك نجزي المحسنين...) - اردو