سورہ یوسف: آیت 95 - قالوا تالله إنك لفي ضلالك... - اردو

آیت 95 کی تفسیر, سورہ یوسف

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِى ضَلَٰلِكَ ٱلْقَدِيمِ

اردو ترجمہ

گھر کے لوگ بولے "خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنے اسی پرانے خبط میں پڑے ہوئے ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo taAllahi innaka lafee dalalika alqadeemi

آیت 95 کی تفسیر

آیت 95 قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ آپ کو شروع ہی سے یہ وہم ہے کہ یوسف زندہ ہے اور آپ کو اس کے دوبارہ ملنے کا یقین ہے۔ یہ آپ کے ذہن پر اسی وہم کے غلبے کا اثر ہے جو آپ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہی پرانے خیالات یوسف کی خوشبو بن کر آپ کے دماغ میں آ رہے ہیں۔

آیت 95 - سورہ یوسف: (قالوا تالله إنك لفي ضلالك القديم...) - اردو