سورہ الحجر: آیت 32 - قال يا إبليس ما لك... - اردو

آیت 32 کی تفسیر, سورہ الحجر

قَالَ يَٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّٰجِدِينَ

اردو ترجمہ

رب نے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala ya ibleesu ma laka alla takoona maAAa alssajideena

آیت 32 کی تفسیر

آیت نمبر 32 تا 33

یہ غرور و استکبار کا مزاج بول رہا ہے ۔ نظر آتا ہے کہ گرم آگ سے پیدا ہونے والی یہ مخلوق کس قدر سرکش ہے۔ اسے خشک بجنے والا گارا نظر آتا ہے۔ اس سے بھی پہلے اس کی سڑی ہوئی حالت بھی نظر آتی ہے لیکن اسے وہ قدرتی روح نظر نہیں آتی جو عالم بالا سے اس جسد خاکی میں پھونکی گئی۔ یہ مغرور تکبر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کی عظمت ، شان اور مرتبے سے یہ بات فروتر ہے کہ میں ایک ایسی مخلوق کو سجدہ کروں جسے گلی سڑی ہوئی مٹی کے ایسے گارے سے بنایا گیا ہے جو بج رہا ہے۔ اس کا نتیجہ اس کے سوا کیا ہو سکتا تھا کہ اسے راندۂ درگاہ کردیا جائے اور اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ملعون قرار دے دیا جائے۔ ،

آیت 32 - سورہ الحجر: (قال يا إبليس ما لك ألا تكون مع الساجدين...) - اردو