سورہ مائدہ: آیت 20 - ثم قتل كيف قدر... - اردو

آیت 20 کی تفسیر, سورہ مائدہ

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

اردو ترجمہ

ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma qutila kayfa qaddara

آیت 20 کی تفسیر

ثم قتل ........ قدر (74:20) ” پھر خدا کی مار اس پر ، کیسی بات بنانے کی کوشش کی “۔

پھر اگلی تصویر میں وہ ، ادھر ادھر دیکھتا ہے ، منہ بناتا ہے ، پیشانی سیکڑتا ہے اور مضحکہ خیر صورت بناتا ہے۔ جس کے اندر نہایت درجہ مصنوعیت ہے۔

اس کی یہ تمام بناوٹ اور سوچ اسے کوئی معقول نتیجہ نہیں دیتی۔ پس وہ مجبور ہوجاتا ہے کہ روز روشن کو رات کہے اور حق کو باطل کہے۔

آیت 20 - سورہ مائدہ: (ثم قتل كيف قدر...) - اردو