سورہ مائدہ: آیت 47 - حتى أتانا اليقين... - اردو

آیت 47 کی تفسیر, سورہ مائدہ

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ

اردو ترجمہ

یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hatta atana alyaqeenu

آیت 47 کی تفسیر

حتی اتنا الیقین (74:47) ” یہاں تک کہ ہمیں اس یقینی چیز سے سابقہ پیش آگیا “۔ یعنی ہم موت سے دوچار ہوگئے جو تمام شکوک و شبہات کو ختم کردیتی ہے۔ اور معاملہ کا فیصلہ کردیتی ہے اور یہ فیصلہ اس قدر یقینی ہوتا ہے کہ کوئی اسے رد نہیں کرسکتا۔ اب نہ ندامت مفید ہوتی ہے اور نہ توبہ قبول ہوتی ہے۔ اور نہ عمل صالح کا وقت رہتا ہے۔ اور اب یقینی صورت حالات پیش آتی ہے۔

یہاں اس برے موقف پر ایک تبصرہ ہوتا ہے کہ اب تو تمام امیدیں کٹ گئی ہیں اور یہ لوگ اس انجام تک آپہنچے ہیں۔

آیت 47 - سورہ مائدہ: (حتى أتانا اليقين...) - اردو