سورۃ القیامہ: آیت 38 - ثم كان علقة فخلق فسوى... - اردو

آیت 38 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

اردو ترجمہ

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma kana AAalaqatan fakhalaqa fasawwa

آیت 38 کی تفسیر

آیت 38{ ثُمَّ کَانَ عَلَقَۃً } ”پھر وہ ایک علقہ بنا“ یعنی پانی کی اس بوند نے جونک جیسی شکل اختیار کرلی جو رحم مادر کی دیوار کے ساتھ چمٹی رہی۔ { فَخَلَقَ فَسَوّٰی۔ } ”پھر اللہ نے اس کو بنایا اور اس کے اعضاء درست کیے۔“ اللہ تعالیٰ نے علقہ کو گوشت کے لوتھڑے مضغہ میں تبدیل کیا اور پھر اس کا جسم بنایا ‘ جس میں آنکھیں ‘ ناک ‘ کان اور اپنی اپنی جگہ پر دوسرے تمام اعضاء بنا دیے۔ اور یہ سب کچھ ہوتا رہا : { فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰـثٍط } الزمر : 6 شکم مادر کے تین پردوں کے اندر۔

آیت 38 - سورۃ القیامہ: (ثم كان علقة فخلق فسوى...) - اردو