سورہ الواقیہ: آیت 18 - بأكواب وأباريق وكأس من معين... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

اردو ترجمہ

لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Biakwabin waabareeqa wakasin min maAAeenin

آیت 18 کی تفسیر

باکواب ................ معین (6 5: 81) ” شراب چشمہ جاری سے لبریز پیالے اور کنٹر اور ساغر لئے “ اور یہ صاف شراب ہوگی۔

آیت 18{ بِاَکْوَابٍ وَّاَبَارِیْقَ لا وَکَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ۔ } ”آب خورے ‘ صراحیاں اور شراب خالص کے جام لیے ہوئے۔“ اہل جنت کی محفلوں میں خوبصورت غلمان نہایت شفاف قسم کی شراب کے مینا و جام لیے ہر وقت محو گردش رہیں گے۔

آیت 18 - سورہ الواقیہ: (بأكواب وأباريق وكأس من معين...) - اردو