سورہ الواقیہ: آیت 29 - وطلح منضود... - اردو

آیت 29 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ

اردو ترجمہ

اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watalhin mandoodin

آیت 29 کی تفسیر

وطلح منضود (6 5: 92) ” تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں “ طلح حجاز کے درختوں میں سے ایک درخت۔ (طلح کے معنی ببول ، کیکر اور کیلا تینوں آتے ہیں۔ مولانا مودودی کا ترجمہ منضود کے ساتھ زیادہ مناسب ہے جس کے معنی تہ بر تہ اور ترتیب کئے ہوئے ہیں یا ڈھیر کے ہوتے ہیں۔

کانٹے دار اور بڑا لیکن یہ درخت یہاں منضود ہے یعنی مرتب ہے یا کھانے کے لئے تیار ہے بغیر مشقت کے کھایا جاسکتا ہے۔

آیت 29{ وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ۔ } ”اور تہ بر تہ کیلے۔“

آیت 29 - سورہ الواقیہ: (وطلح منضود...) - اردو