سورہ الواقیہ: آیت 33 - لا مقطوعة ولا ممنوعة... - اردو

آیت 33 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ

اردو ترجمہ

اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La maqtooAAatin wala mamnooAAatin

آیت 33 کی تفسیر

آیت 33{ لَّا مَقْطُوْعَۃٍ وَّلَا مَمْنُوْعَۃٍ۔ } ”نہ ٹوٹے ہوئے اور نہ ہی پہنچ سے باہر۔“ جنت کے پھل درختوں سے توڑ کر انہیں پیش نہیں کیے جائیں گے بلکہ جب وہ پھل حاصل کرنا چاہیں گے درخت خود ان کے سامنے جھک جائیں گے۔ تمام پھل بکثرت بےروک ٹوک ملیں گے۔ کوئی پھل ایسا نہیں ہوگا جو ان کی پہنچ سے باہر ہو یا اسے کھانا ممنوع قرار دیا گیا ہو۔

آیت 33 - سورہ الواقیہ: (لا مقطوعة ولا ممنوعة...) - اردو