سورہ نمل: آیت 43 - وصدها ما كانت تعبد من... - اردو

آیت 43 کی تفسیر, سورہ نمل

وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَٰفِرِينَ

اردو ترجمہ

اُس کو (ایمان لانے سے) جس چیز نے روک رکھا تھا وہ اُن معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wasaddaha ma kanat taAAbudu min dooni Allahi innaha kanat min qawmin kafireena

آیت 43 کی تفسیر

وصدما ……قوم کفرین (34)

حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے ملکہ کو مرعوب کرنے کیل ئے ایک دوسری غیر متوقع امتحان گاہ بھی اس کے لئے تیار تھی۔ یہ امتحان اس قدر اچانک ہے کہ یہاں بھی بیان قصہ کے وقت بھی اس کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہے۔ پہلے تخت کے سلسلے میں تو حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے اس کو بتا دیا کہ یہ تخت یوں معجزانہ انداز میں لایا گیا ہے۔ یہاں قرآن کریم کی طرز ادا بھی نہایت ہی بلبغانہ ہے۔

آیت 43 - سورہ نمل: (وصدها ما كانت تعبد من دون الله ۖ إنها كانت من قوم كافرين...) - اردو