سورہ رحمن: آیت 34 - فبأي آلاء ربكما تكذبان... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ رحمن

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

اردو ترجمہ

اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani

آیت 34 کی تفسیر

فبای ................ تکذبن (55:4 3) ” پس اے جن وانس تم اپنے رب کے کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے “

آخر ان کے پاس کیا چیز رہ گئی ہے کہ وہ جھٹلائیں ! محض زبانی کلامی بات سے کیا بنتا ہے ؟

لیکن تباہ کن حملہ جاری ہے۔ مزید دھمکی آرہی ہے اور تباہی والا انجام ان کے سامنے ہے۔

آیت 34{ فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ۔ } ”تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟“

آیت 34 - سورہ رحمن: (فبأي آلاء ربكما تكذبان...) - اردو