سورہ روم: آیت 57 - فيومئذ لا ينفع الذين ظلموا... - اردو

آیت 57 کی تفسیر, سورہ روم

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

اردو ترجمہ

پس وہ دن ہو گا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fayawmaithin la yanfaAAu allatheena thalamoo maAAthiratuhum wala hum yustaAAtaboona

آیت 57 کی تفسیر

آیت 57 فَیَوْمَءِذٍ لَّا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُہُمْ ”جن لوگوں نے دنیا میں گناہ کی زندگی بسر کی اور ساری عمر ظلم و زیادتی کا رویہ اپنائے رکھا ‘ قیامت کے دن ان کا معذرت کرنا ‘ بہانے بنانا اور معافیاں مانگنا کام نہیں آئے گا۔وَلَا ہُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ ”دنیا میں ہر شخص کے لیے موت کے آثار ظاہر ہونے تک مَا لَمْ یُغَرْ غِرْ توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے اور جو لوگ اپنی دنیوی زندگی میں اس موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں ‘ قیامت کے دن انہیں یہ موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

آیت 57 - سورہ روم: (فيومئذ لا ينفع الذين ظلموا معذرتهم ولا هم يستعتبون...) - اردو