سورہ الصافات: آیت 113 - وباركنا عليه وعلى إسحاق ۚ... - اردو

آیت 113 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ

اردو ترجمہ

اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wabarakna AAalayhi waAAala ishaqa wamin thurriyyatihima muhsinun wathalimun linafsihi mubeenun

آیت 113 کی تفسیر

ومن ذریتھما ۔۔۔۔ لنفسہ مبین (37: 113) ” اب ان دونوں کی ذریت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے “۔ اور انہی کی اولاد سے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) تھے۔

آیت 113{ وَبٰرَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰٓی اِسْحٰقَ } ”اور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق علیہ السلام پر بھی۔“ { وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ} ”اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی۔“ ”ان دونوں“ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دونوں بیٹے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق ﷺ مراد ہیں۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ﷺ کا یہ واقعہ قصص النبیین کے انداز میں بیان ہوا ہے۔ قصص النبییّن اور انباء الرسل کی اصطلاحات قرآن کے اس مطالعہ کے دوران قبل ازیں متعدد بار زیر بحث آچکی ہیں۔

آیت 113 - سورہ الصافات: (وباركنا عليه وعلى إسحاق ۚ ومن ذريتهما محسن وظالم لنفسه مبين...) - اردو