سورہ الصافات: آیت 129 - وتركنا عليه في الآخرين... - اردو

آیت 129 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ

اردو ترجمہ

اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watarakna AAalayhi fee alakhireena

آیت 129 کی تفسیر

آیت 129{ وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ } ”اور اسی کے طریقے پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی کچھ لوگوں کو۔“ یعنی یہ تمام انبیاء و رسل ایک ہی ملت کے افراد تھے اور اسی ملت اور اسی طریقے کا تسلسل ہے جو ہدایت کی صورت میں نسل انسانی میں چلا آ رہا ہے۔ چناچہ یہی بات سورة الانبیاء کی آیت 92 اور سورة المومنون کی آیت 52 میں اس طرح بیان ہوئی ہیـ: { وَاِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً } ”اور یقینا یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے۔“

آیت 129 - سورہ الصافات: (وتركنا عليه في الآخرين...) - اردو