سورہ الصافات: آیت 134 - إذ نجيناه وأهله أجمعين... - اردو

آیت 134 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ

اردو ترجمہ

یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ith najjaynahu waahlahu ajmaAAeena

آیت 134 کی تفسیر

آیت 134{ اِذْ نَجَّیْنٰہُ وَاَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ } ”جب ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو ‘ سب کو۔“ اگرچہ تورات کے مطابق آپ علیہ السلام صرف اپنی دو بیٹیوں کو اپنے ساتھ لے کر نکلے تھے ‘ یعنی ان کے علاوہ اس قوم میں کوئی اور اہل ایمان نہیں تھے ‘ لیکنیہاں پراَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ سب گھرو الوں کو کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ علیہ السلام کا گھرانہ خاصا بڑاہو گا ‘ جس میں سے آپ علیہ السلام کی صرف ایک بیوی پیچھے رہ گئی تھی۔ واللہ اعلم !

آیت 134 - سورہ الصافات: (إذ نجيناه وأهله أجمعين...) - اردو