سورہ الصافات: آیت 26 - بل هم اليوم مستسلمون... - اردو

آیت 26 کی تفسیر, سورہ الصافات

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

اردو ترجمہ

ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Bal humu alyawma mustaslimoona

آیت 26 کی تفسیر

بل ھم الیوم مستسلمون (26) ” “۔ یعنی ہر ایک اپنے آپ کو بےبسی میں دوسرے کے حوالے کر رہا ہے ، بندگی کرنے والے ہوں کہ معبود ہوں۔ اب یہاں خطابی انداز کلام کو بدل کر پھر مطالبتی اور بیانیہ انداز سامنے آتا ہے۔ اس منظر میں یہ ایک دوسرے سے جھگڑتے ہیں۔

آیت 26{ بَلْ ہُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ ”بلکہ آج تو یہ بہت فرمانبردار بنے ہوئے ہیں !“ آج تو یہ بغیر کسی مزاحمت کے اپنے آپ کو حوالے کر کے بلا چون و چراسزا کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

آیت 26 - سورہ الصافات: (بل هم اليوم مستسلمون...) - اردو