سورہ الصافات: آیت 30 - وما كان لنا عليكم من... - اردو

آیت 30 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَٰغِينَ

اردو ترجمہ

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama kana lana AAalaykum min sultanin bal kuntum qawman tagheena

آیت 30 کی تفسیر

وما کان ۔۔۔۔ سلطن کہ ہم نے تمہیں اس رائے کے اختیار کرنے پر مجبور کیا جو ہماری تھی۔ ایسا نہ تھا کہ تم ایک رائے کو اختیار کرنا تو نہ چاہتے تھے اور ہم نے تم سے زبردستی کرکے اس رائے کے اختیار کرنے پر مجبور کیا

بل کنتم قوما طغین (30) ” “۔ تم خود ہی حد سے گزرنے والے تھے۔ کسی حد پر رکنے والے نہ تھے۔

آیت 30{ وَمَا کَانَ لَنَا عَلَیْکُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍج بَلْ کُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ } ”اور ہمیں تم پر کوئی اختیار تو تھا نہیں ‘ بلکہ تم خود ہی حد سے بڑھ جانے والے لوگ تھے۔“

آیت 30 - سورہ الصافات: (وما كان لنا عليكم من سلطان ۖ بل كنتم قوما طاغين...) - اردو