سورہ الصافات: آیت 32 - فأغويناكم إنا كنا غاوين... - اردو

آیت 32 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ

اردو ترجمہ

سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faaghwaynakum inna kunna ghaweena

آیت 32 کی تفسیر

آیت 32{ فَاَغْوَیْنٰـکُمْ اِنَّا کُنَّا غٰوِیْنَ } ”تو ہم نے تم لوگوں کو گمراہ کیا ‘ ہم خود بھی تو گمراہ تھے۔“ تم لوگ درست کہتے ہو کہ ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا ‘ لیکن ایسا تو نہیں تھا کہ ہم خود ہدایت پر تھے اور تمہاری گمراہی کا باعث بنے۔ بلکہ حقیقت تو یہ تھی کہ ہم خود بھی گمراہ تھے اس لیے تم لوگوں کو بھی ہم اسی تباہی کے راستے پرلے آئے۔

آیت 32 - سورہ الصافات: (فأغويناكم إنا كنا غاوين...) - اردو