سورہ الصافات: آیت 36 - ويقولون أئنا لتاركو آلهتنا لشاعر... - اردو

آیت 36 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ

اردو ترجمہ

اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wayaqooloona ainna latarikoo alihatina lishaAAirin majnoonin

آیت 36 کی تفسیر

آیت 36{ وَیَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِکُوْٓا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍ } ”اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنون شاعر کی خاطر چھوڑ دیں !“ حضور ﷺ کی شان میں یہ لوگ ایسے گستاخانہ الفاظ استعمال کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا ہم ان کے کہنے پر اپنے ان معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی ہم کئی نسلوں سے پرستش کرتے آئے ہیں !

آیت 36 - سورہ الصافات: (ويقولون أئنا لتاركو آلهتنا لشاعر مجنون...) - اردو