سورہ الصافات: آیت 40 - إلا عباد الله المخلصين... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

اردو ترجمہ

مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa AAibada Allahi almukhlaseena

آیت 40 کی تفسیر

آیت 40{ اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الْمُخْلَصِیْنَ } ”سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔“ آج اللہ کے چیدہ بندے ہی اس انجامِ بد سے محفوظ رہیں گے۔ مُخلَص لام کی زبر کے ساتھ کے معنی ہیں ”خالص کیا گیا“۔ یہاں وہ بندے مراد ہیں جنہیں اللہ نے خاص کرلیا ہو ‘ جنہیں اپنے لیے ُ چن کر الگ کرلیا ہو۔

آیت 40 - سورہ الصافات: (إلا عباد الله المخلصين...) - اردو